ذاولفقار علی بھٹو کی 30 ویں بر سی 4 اپریل 2009ء کو منائی جائے گئی، تیاریاں مکمل ، لاہور ،فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے صدر مقام ملتان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائے گئی

منگل 31 مارچ 2009 14:30

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ ۔2009ء ) پا کستان پیپلز پارٹی کے بانی ذاولفقار علی بھٹو کی 30ویں بر سی 4اپر یل 2009ء کو منائی جائے گئی ۔پیپلز پارٹی پنجاب نے تیاریاں مکمل کر لی لاہور ،فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے صدر مقام ملتان سے خصوصی ٹرینیں چلائی جائے گئی اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے تمام تحصیل وضلعی دفاتر میں فاتحہ خوانی کروائی جائے گئی جبکہ گڑ ھی خدا بخش میں 4اپر یل کا آغاز رات بارہ بجے ذاولفقار علی بھٹو کی تقر یر سے ہو گا ۔

اور ارت 12بجکر 12منٹ پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گئی جبکہ 4اپر یل کی صبح گڑ ھی خدا بخش میں 7بجے سے لیکر 9بجے تک قرآن خوانی اور بعد میں مزار پر دعا ہو گئی ۔ اس سلسلہ میں پیپلز پارٹی کے راہنماء پیپلز سیکر ٹریٹ کے انچارج نیاز احمد رند ھاوا اور رانا عبد الر حمن نے پر ہجوم پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نادرن اور سنٹرل پنجاب کے پیپلز پارٹی کے قافلے 2اپریل جبکہ جنوبی پنجاب کے تین اپر یل کو شہید ذاولفقار علی بھٹو کی30ویں بر سی میں شر کت کے لئے گڑھی خدا بخش روانہ ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہارون آباد سے پیپلز پارٹی کا قافلہ پیپلز پارٹی کے راہنماء چوہدری قمر زمان ملہی کی قیادت میں پیپلز سیکر ٹریٹ سے جبکہ ضلع بہاولنگر سے ضلعی صدر پیپلز پارٹی سابق ایم پی اے راؤ اعجاز علیخان کی قیادت میں 2اپر یل کو روانہ ہوگا ۔نیاز احمد رند ھاوا نے مزید کہا کہ صوبائی صدر پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر رانا آفتاب احمد کی قیادت میں پیپلز سیکر ٹریٹ فیصل ٹاؤن لاہور سے قافلہ 2اپر یل صبح 10بجے گڑھی خدابخش کے لئے روانہ ہو گا۔جبکہ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب کے صدر مقام ملتان سمیت پنجاب کے دارلحکومت لاہور اور فیصل آباد سے سپیشل ٹرینیں چلائی جائے گئی ۔انہوں مزید بتایا کہ گڑھی خدا بخش 4اپر یل 2009ء کو صبح 9بجکر 30منٹ پرقافلوں کی واپسی شروع ہو جائے گئی ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں