مسلم لیگ ن اور ق کا متحد ہونا وقت کا ایک اہم تقاضا ہے ، اعجاز الحق

ہفتہ 28 فروری 2009 18:50

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری ۔2008ء ) مسلم لیگ ق کے سنیئر نائب صدر و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ میں نے تقر یبا ایک سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا اتحاد غیر فطری ہے اور یہ نہیں چل سکتا لیکن آج وقت نے میری کہی ہوئی بات ثابت کر دی ہے اور اس وقت بھی مسلم لیگ ن اور ق کا متحد ہونا وقت کا ایک اہم تقاضا ہے اگر یہ نہ ہو سکا تو دونوں جماعتوں کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا ۔

میاں بردارن کے پاس ن لیگ میں شامل ہونے کے لئے نہیں بلکہ ان کو اصولوں کی جنگ لڑنے پر مبارکباد دینے اور ق لیگ سے اتحاد کے بارے میں سمجھا نے کے لئے گیا تھا ۔میں اپنی عوام اہنے ووٹروں کو اعتماد میں لے کر وہی فیصلہ کروں گا جو ملک وقوم کی بہتری کے لئے ہو گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے اپنے حلقہ انتخاب وضلع بہاولنگر کے سنئیر صحافی علی اکبر علی سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا کہ ق لیگ لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کریں گئی صدر زرادری نے پنجاب میں گورنر راج کے زریعے عوامی مینڈیٹ کا قتل کیا ہے ۔نواز شریف نے اب اصولوں کی جنگ کاآغاز کیا ہے اور ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔نواز شریف سے رائے ونڈ صرف اس لئے ملنے گیا تھا کیونکہ یہ ملکی بقاء کا مسلہء تھا مسلم لیق کو قاتل لیگ کہنے والے آج ہمارے پاس ہی اقتدار کی بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔

ہم ہر گز ان لوگوں سے کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے جو کل تک ق لیگ کو قاتل لیگ کے نام سے یاد کرتے تھے آج وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ اچھائی کو زوال نہیں آتا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے رائے وند جانے سے قبل مشاہد حسین سید کو اعتماد میں لیا تھا ۔اور میری ملاقات سے دونوں لیگیں انشاء اللہ تعالی بہت جلد ایک دوسرے کے قر یب آجائیں گئی اور اگر مسلم لیگ ن اور ق مل جاتی ہے تو پنجاب میں بلا تعطل حکومت قائم ہو سکتی ہے ۔

لیکن یہ وقت اقتدار حاصل کرنے کا نہیں بلکہ ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے توانیاں صرف کرنے کا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی نظام کو مستحکم کر نے کے لئے 17ویں ترمیم کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر مشکل وقت ہے ہم ن لیگ کے ساتھ ہیں اور انکا بھر پور ساتھ دیکر ملک وقوم کی خدمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں