بہاولنگر ، جرائم کے خاتمہ کے لئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنادیاگیا

اتوار 25 جنوری 2009 12:50

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین26جنوری2009 ) جرائم کے خاتمہ کے لئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنادیاگیا ہے ۔ضلع میں جرائم کی شر ح کنٹرول کرنے کے لئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے جبکہ تک عوام تعاون نہیں کریں گے اس وقت تک جرائم کی شر ح مکمل طور پر کنٹرول نہیں ہو سکتی ۔عوام کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر عبد القادر قیوم نے ضلع بہاولنگر کے سنئیر صحا فی علی اکبر علی کی قیادت میں ملنے والے صحا فیوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ موثر پولیس گشت کی بدولت راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کمی واقع ہو ئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بہاولنگر کے 19تھانوں میں2008ء میں کل 10074 مقدمات درج ہوئے۔

(جاری ہے)

جن میں 7847مقدمات چا لان ہو ئے جبکہ1731مقدمات جھوٹے قرار دیکرخارج کر دئیے گے ان مقد مات میں 16594ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔اسطر ح چالان مقد مات کی شر ح 94فیصد رہی ۔

ضلع بھر کے تھانوں میں قتل کے 123مقدمات درج کئے گے جن میں 343ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔اغواء برائے تاوان کے تین مقدمات درج کئے گے جن میں 3اشخاص کو اغواء کیا گیا تھا تینوں مغویان کو برآمد کر کے ان مقد مات میں 7ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ڈکیتی کے 76مقدمات درج کئے گے جن میں 232ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔راہزانی کے 267مقدمات درج کئے گے جن میں 438ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

جبکہ ویکلز چوری اور چھیننے میں 102مو ٹر سائیکل ،9کاریں اور13ٹر یکٹرز برآمد کئے گے ۔اس طر ح 42کریمینل گینگ پکڑے جن میں 172ملزمان کو گرفتار کر کے 11001470روپے مالیت کی برآمد گی کی گئی ۔1197اشتہاری ملزمان جبکہ 444عدالتی مفرور گرفتار کئے گے ۔ضلع بھر میں اسلحہ کے 1434مقد مات درج کئے گے جن میں 1434ملزمان کو گرفتار کر کے 226بند وقیں ،103رائفلیں ،424پسٹلز،84ریوالور ،9موزر ،ایک کلاشنکوف اور584کاربین برآمد کئے گے ۔

سال 2008ء میں ضلع بھر میں منشیات کے 1076مقد مات درج ہوئے جن میں 1087ملزمان گرفتار کئے گے ان ملزمان کے قبضہ سے 5کلو 650گرام افیون ،42کلو 445گرام چرس ،612گرام ہیروئن ،2552شراب کی بوتلیں ،109چالو شراب کی بھٹیاں اور 15کلو 800گرام چورہ پوست برآمد کیا گیا ۔جبکہ 405شرابی گرفتار کر کے حولات میں بند کئے گے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں