بہاولنگر:تیز بارش کےباعث مکان کی چھت گرنے سےخاتون اور اسکے پانچ بچے جاں بحق

اتوار 18 جنوری 2009 13:01

بہاولنگر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18جنوری2009) بہاولنگر کے علاقے صدر تھانے کی حدود میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کےمطابق مکان کی چھت ژالہ باری اور تیز بارش کے باعث گری۔حادثے کے وقت اہل خانہ سو رہے تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اوراس کے پانچ بچے شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں‌موقع پر روانہ ہوگئیں اورملبے سے تمام لاشوں کو نکال لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں