رمضان کے مقدس ماہ میں بھی اشیاء خورددونوش میں ملاوٹ کرنے والے مافیا نے عوام کی زند گی اجیرن کر دی

جمعرات 25 ستمبر 2008 15:27

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء ) رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی اشیاء خردونوش میں ملاوٹ کرنے والے مافیا نے عوام الناس کی زند گی اجیرن کر دی ۔ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے والے دودھ فروشوں کی چاندی انتظامیہ بھی بے بس ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک میں دودھ کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے دودھ فروشوں نے دودھ میں پانی کی ملاوٹ کی انتہا ء کر دی ۔

پنجاب کے شہری علاقوں میں خالص دودھ کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا ہے ۔دودھ فی کلو 30روپے سے لیکر 35روپے تک فروخت ہو رہاہے ۔یہ دودھ کم پانی زیادہ ہوتا ہے ۔اس سلسلہ میں دودھ صارفین کمیٹی کے ممبران وعہدے داران اختر حسین ،ملک کاشف ،حافظ اشرف ،راؤ عابد ،راؤ احمد حسن ،لیاقت ،وکیل خان ،ملک رفیق ودیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے صرف بلند وبانگ نعروں یا بیانوں تک محدود رہ گئے ہیں جبکہ رمضان المبارک میں مہنگائی میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ نمک سے لیکر دودھ تک کوئی بھی چیز بازاروں مارکیٹوں میں خالص نہ ہے جس کی وجہ سے عوام شد ید پر یشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ دودھ فروش حضرات نے دودھ کی مصنوعی قلت کے بعد دودھ کی قیمتوں میں نہ صرف اضافہ کیا ہے بلکہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ کر کے فر وخت کیا جارہاہے جس پر تا حال انتظامیہ بھی خاموش تماشائی کا کردار اداء کر رہی ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اس سلسلہ میں اصلا ح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں