اعجازا لحق نے مسلم لیگ ن سے رابطے شروع کر دئیے

جمعرات 28 اگست 2008 15:01

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28اگست2008 ) مسلم لیگ ق کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر اعجازا لحق نے مسلم لیگ ن سے رابطے شروع کر دئیے ۔اعجاز الحق کے حلقہ انتخاب این اے 191میں اعجاز الحق اور سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ گروپ کے بارے میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی افواہیں عروج پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سرابرہ میاں نوازشریف کا سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق سے ٹیلی فونک رابطہ اور ملکی حالات بارے گفتگو کی خبر کی اشاعت کے بعد حلقہ کی عوام میں یہ تاثر بڑھ گیا ہے کہاعجازالحق اور سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ نے مسلم لیگ ق کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔

جبکہ اس سلسلہ میں سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے ڈسٹر کٹ الیکٹرانک میڈ یا یونین بہاولنگر کے چیف پیٹرن علی اکبر علی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان خبروں اور افواہوں میں کوئی صداقت نہ ہے کہ میں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایسیا فیصلہ کرنا بھی پڑھا تو دوستوں کی مشاور ت سے کیا جائے گا لیکن تاہم میاں نوز شریف سے میری ٹیلی فونک گفتگو ملکی حالات بارے ضرور ہوئی ہے جبکہ ن لیگ میں شمولیت بارے تاحال کوئی فیصلہ نہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں