محکمہ زراعت کا ساڈھے بارہ ایکڑ اراضی سے کم زرعی رقبہ رکھنے والے کاشتکاروں کے لئے فی ٹر یکٹر 2لاکھ روپے سبسڈی دینے کی اسکیم کے باقاعدہ اجراء کا فیصلہ

جمعرات 28 اگست 2008 15:00

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28اگست2008 )محکمہ زراعت نے ساڈھے بارہ ایکڑ اراضی سے کم زرعی رقبہ رکھنے والے کاشتکاروں کے لئے فی ٹر یکٹر 2لاکھ روپے سبسڈی دینے کی اسکیم کا باقاعدہ اجراء کا فیصلہ کر لیا ہے اور بہت جلد ہی اس سکیم کو مشتہر کر دیا جائے گا محکمہ زراعت کے سابق گرین ٹریکٹر سکیم کی درخواستیں 10ستمبر تک ڈسٹر کٹ ریو نیو آفیسرز اور علاقہ ڈی سی اوز کے دفاتر سے زرعی رقبہ کی فرد دکھا کر 250روپے فی فارم اداء کر کے حاصل کی جاسکتی ہے جن پر آئندہ دس دن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے انکوائری سکروٹنی ہو گئی جبکہ مزید سات دن کے اندر قر عہ اندازی کر کے اس کے نتائج میڈیا کے زریعے بتائے جانے کے علاوہ متعلقہ افراد کو بذریعہ خط اطلاع کرتے ہوئے عید الفطر کے فوری بعد ٹر یکٹر کی خریداری کے لئے رقم جاری کر دی جائے گئی جوکہ ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کو دی جائے گئی اور باقی رقم کاشتکار اکھٹی اپنی جیب سے اداء کریں گا گرین ٹر یکٹر اسکیم کے تحت سبز سبسڈائز ٹر یکٹر خریدانے والا کاشتکار تین سال تک اسے فروخت نہ کر سکیں گا اسکروٹنی کمیٹی میں ڈی ڈی او ایگری کلچر ایکسٹینشن ،زرعی تر قیاتی بینک کانمائندہ ،علاقہ ڈی سی او اور دو عدد کسان تنظیموں کے نمائندے شامل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق ٹر یکٹر ساز ادارے سالانہ ساٹھ ہزار ٹر یکٹر تیار کر سکتے ہیں لیکن اس وقت کم تعداد میں بنائے جارہے ہیں ۔50ہارس پاور سے75ہارس پاور تک کے ٹر یکٹر کی قیمت 4لاکھ 19ہزار روپے سے لیکر 10لاکھ روپے تک ہے تاہم ٹر یکٹر کی ڈلیوری 4سے 5میں کی جاتی ہے یا اون کی رقم دیکر جلدی بھی حاصل کیا جاسکتاہے وزیر زرعت پنجاب ملک احمد علی اولکھ نے ڈسٹر کٹ الیکٹرانک میڈیا یونین بہاولنگر کے چیف پیٹرن علی اکبر علی کی سربراہی میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ میشنی زراعت کو فروغ دیکر اہم فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنایا جارہاہے انہوں نے ٹر یکٹر بنانے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں کو ٹر یکٹر کی فراہمی میں 6سے 7ماہ کی تا خیر کی بجائے فوری ڈلیوری کو یقینی بنائے وزیر زراعت پنجاب نے ٹر یکٹر ساز اداروں کو ٹر یکٹر کی قیمتیں کم کرنے اور چھوٹے کاشتکاروں کی ضرورت کے مطابق چھوٹے ٹریکٹر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

وزیر زراعت احمد علی اولکھ نے مزید کہا کہ ٹر یکٹر ساز اداروں اور حکومت کے مابین مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ حکومت کی گرین ٹر یکٹر اسکیم کو کامیاب بنایا جائے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں