بہاولنگر، نواحی علاقے دھونگل سنگھ میں تین نامعلوم افراد کی فائرنگ،5 افراد سمیت9 ماہ کابچہ بھی جاں بحق

جمعہ 20 جون 2008 14:48

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون۔2008ء ) بہاولنگر کے نواحی علاقے دھونگل سنگھ میں تین نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ افراد سمیت نو ماہ کابچہ بھی جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق رات تین بجے کے قر یب مسلح تین نا معلوم افراد دھونگل سنگھ تھانہ منڈی صادق گنج کے رہائشی حاجی محمد پناہ کے گھر میں گھس آئے کہ اسی دوران اہل خانہ نے انہیں دیکھ لیا جس پر نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کے نتیجہ میں حاجی محمد پناہ ، مہمان آئے ہوئے محمد امین موضع احمد گد ھو کا ،محمد ابراہیم موضع احمد گد ھوکا ،نوماہ کا بچہ عامر والد محمد منشاء ،حاجی محمد پناہ کے ہمسایہ کے گھر آیا ہوا مہمان محمد اقبال سکنہ فقیر والی ہلاک ہو گئے اور حسنا بی بی نامی خاتون شد ید زخمی ہو گئی جب کہ ملزمان موقع پر موبائل فون چھوڑکر موقع سے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سر کل منچن آباد شیخ عابد پولیس کی نفری لیکر موقع پر پہنچ گیا اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا ۔اسی دوران ملزمان کا پولیس پارٹی سے موضع کالو کا جھال پر آمنا سامنا ہو گیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائر نگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائر نگ پر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے موٹر سائیکل پولیس نے قبضہ میں کر لی ہے تاحال پولیس ملزمان کے تعاقب میں ہے ایس ڈی پی او سر کل منچن آباد شیخ آباد اور ڈی پی او بہاولنگر عبد القادر قیوم کا کہناہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات ہے یاکہ دشمنی کا شاخسانہ ابھی قبل ازوقت کچھ کہنا ممکن نہیں ۔مقتولین کی لاشیں سول ہسپتال منچن آباد پوسٹ مارٹم کے لئے بجھوا دی گئی ہیں ۔تاحال پوسٹ مارٹم نہ ہو اہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں