وزارت داخلہ کا کالعدم مذہبی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف ملک بھر میں آپر یشن کا فیصلہ

اتوار 18 مئی 2008 18:25

بہاولنگر (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18مئی2008 ) وزارت داخلہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم مذہبی تنظیموں کے کارکنوں کے خلاف ملک بھر میں آپر یشن کا فیصلہ کیا ہے آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈی آئی جی اور ڈی پی اوز کو ایک مراسلہ میں حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ان افراد کو حراست میں لیا جائے جو مبینہ طور پر کالعدم مذہبی تنظیموں کے رکن ہیں اس سلسلہ میں بہاولنگر میں ڈی پی او کے حکم پر ابتدائی طور پر قانون نافذ کرنے والے ادروں نے ان کے کوائف اکھٹے کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔زرائع کے مطابق گر فتاریاں آئندہ ہفتے تک متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں