گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ لوڈ شیڈنگ مرحلہ وار کم کی جارہی ہے ۔ محمد میاں سومرو

اتوار 13 جنوری 2008 17:37

مروٹ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 13. جنوری2008 ) نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے کہا ہے کہ حکومت کو آٹے کی فراہمی میں عوام کودرپیش مشکلات پر سخت تشویش ہے اور ہم صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں معروف تاجر رہنماؤ مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل چوہدری خالد حسین سندھی آف لودھراں سے خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹوزز کا کوٹہ بڑھا دیا گیا ہے صوبوں کو گندم جاری کی جارہی ہیے جبکہ گندم کی سمگلنگ روکنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں نگران وزیراعظم نے کہاکہ متعلقہ صوبائی و وفاقی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درآمدی گندم اور آٹا ذخیرہ کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کریں انہوں نے کہاکہ درآمدی گندم پاکستان پہنچنا شروع ہ وگئی ہے صورتحال آئادہ چند دنوں میں بہتر ہو جائے گی انہوں نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ مرحلہ وار کم کی جارہی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ توانائی کی بچت کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں چوہدری خالد حسین سندھی نے وزیراعظم محمد میاں سومرو کو کامیاب حکومتی پالیسیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ تاجراں اور خصوصا جنوبی پنجاب کے پیسٹی سائیڈز وکھاد کے بڑے تاجروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے تجاویز کو سراہتے ان پرعملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے تعاون سے ہی ملک کو خوشحال بنایا جاسکتا ہے اس لیے ان کے مسائل حل کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے نگران وزیراعظم نے بتایاکہ پاکستان ایران کے درمیان گیس کی خرید و فروخت کے متعلق معاہدے پر آئادہ ہفتے دستخط ہوں گے اس معاہدے کی تکمیل کے بعد گی کی قیمت فرنس آئل کی قیمتوں سے چالیس فیصد کم ہوں گی اور اس معاہدے کے بعد پاکستان کو فرنس آئل کی درآمد پراٹھنے والے ایک ارب ڈالر کی بچت بھی ہو گی آخر میں چوہدری حالد سندھی آف لودھراں نے وزیراعظم کو تاجر برادری کی طرف سے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ۔

۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں