بہاولنگر،اعجاز الحق کی رہائش گاہ سے دو سو گز دور دھماکہ، دو مشتبہ بمبار ہلاک

اتوار 30 دسمبر 2007 13:04

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30دسمبر۔2007ء) بہاولنگر میں دو مشتبہ خودکش بمبار دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہلاک ہوگئے ۔ ڈی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کا ہدف سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق ہو سکتے تھے ۔ نمائندہ کے مطابق ھماکہ بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد میں ہو جس سے دونوں خود کش حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے دھماکے والی جگہ کی قریب سے دو مشکوک افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیاہے ۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم پانچ کلو وزنی تھا۔ ڈی پی او بہاولنگر سید ظفر اقبال بخاری نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے شبہ ظاہر کیا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق حملہ آوروں کا ٹارگٹ ہو سکتے تھے کیونکہ دھماکہ اعجاز الحق کی اقامت گاہ سے دو سو گز کے فاصلے پر ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے سلسلے میںآ ئے ہوئے تھے تاہم رات کو واپس چلے گئے تھے جبکہ دھماکے کی جگہ کے قریب ایک امام بارگاہ بھی واقع تھی۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے علاقہ لرز اٹھا اور دونوں موٹر سائیکل سواروں کے اعضا دور دور تک بکھر گئے ۔ پولیس نے اعضا جمع کرلئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکہ اگر مطلوبہ جگہ پر ہوتا تو اس سے بڑی تباہی کا خدشہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی پی او بہاولنگر نے بتایا کہ دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں