بہاولنگر،اعجازالحق کے مقابلے میں اعتزاز احسن یا شاہ محمود قریشی کو لانے کا فیصلہ،پیپلزپارٹی ذرائع

ہفتہ 17 نومبر 2007 13:15

بہاولنگر(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار17 نومبر2007) بہاولنگر کے حلقہ این اے 191میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی واقلیتی امور اعجاز الحق کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے بیرسٹر اعتزاز احسن یا شاہ محمود قر یشی متوقع امیدوار ہو سکتے ہیں ۔اعجاز الحق کو انتخابات میں شکست دینے بارے پیپلز پارٹی کی چئیر پرسن محترمہ بے نظیر بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیڈران کو سپیشل ٹارگٹ دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے معتبرزرائع نے انکشاف کیاہے کہ سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق کے مقابلے میں حلقہ این اے 191سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر شاہ محمود قریشی یا بیر سٹر اعتزاز احسن مقابلہ کریں گئے ۔اس سلسلہ میں حلقہ این اے 191جو بہاولنگر کی تحصیل فورٹ عباس اور تحصیل ہارون آباد کی دیہی اور شہری آبادیوں پر مشتمل ہے کے پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی انتخابی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق اسی حلقہ انتخاب سے جیت کر اسمبلی پہنچے تھے اور بعد میں انہوں نے وزارت مذہبی واقلیتی امور کا قلمبدان سنبھالا تھا۔ تجزیہ نگار وکالم نگار وں کی رائے کے مطابق پیپلز پارٹی کے شاہ محمود قر یشی اور بیر سٹر اعتزاز احسن کے اس حلقہ سے انتخاب کے اعلان کے بعد اعجاز الحق کی پوزیشن کمزور ہو جائے گئی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے اعلان کہ سابق وفاقی اعجاز الحق حلقہ این اے 121 لاہور سے بھی الیکشن لڑے گئے ۔ اس اعلان کے بعد بھی حلقہ این اے 191میں اعجاز الحق کی پوزیش کمزور ہوئی ہے ۔تاحال اس بات کا اندازہ الیکشن میں امیدواروں کے اعلان کے بعد ہی ہو سکے گا۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں