فورٹ عباس،کراچی جانے والی بس نہرمیں جا گری،3خواتین سمیت چارجاں بحق۔ دیگر واقعات میں4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے

ہفتہ 3 نومبر 2007 15:35

فورٹ عباس (اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین03انومبر2007) تحصیل فور ٹ عباس کے نواح میں مختلف واقعات میں 8 افرا د جاں بحق اور 10 زخمی تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ میں چک نمبر 102 6.Rکے رہائشی محمد حنیف کے بیٹا جو چھٹی جماعت کا طالب علم تھا بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا دوسرا واقعہ چک نمبر 280 H.

(جاری ہے)

R میں پیش آیاجس میں ایک کم سن بچہ اپنے گھر کی دیوار کے پا س کھیل رہا تھا دیوار کے اوپر گرنے سے جاں بحق ہو گیا تیسرے واقعہ میں ڈرائیور کی غفلت سے فورٹ عباس سے کراچی جانے والی بس تیزرفتاری کے باعث نہر میں جا گری جس سے فورٹ عباس کے علاقے کے ایک ہی خاندان کے تین افراد جبکہ ایک عورت موقع پر دم توڑ گئے مرنے والوں میں مشتاق احمد و رخسانہ بی بی دختر محمد رمضان ، ارم اختر دختر محمد مشتاق اور چوتھی عورت زینب بی بی جو چک نمبر 135 کی رہائشی تھی شامل ہیں پانچویں واقعہ میں رقبہ کے تنازعہ پر منشاء وغیر ہ نے فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار کر کے محمد سرور کو ہلاک جبکہ آٹھ افراد کو زخمی کر دیا جبکہ چھٹے واقعہ میں نامعلوم کار کی ٹکر سے تین بچوں کی ماں جاں بحق اور باپ شدید زخمی ہو گیا ظہور احمد سائیکل پر اپنے عزیز کی بیمار پرسی کیلئے جا رہا تھا پیچھے سے کار نے ٹکر ماری دی جس سے ظہوراں بی بی موقع پر دم تور گئی اور ظہور احمد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں