پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی مفاہمت آگ اور پانی کا میلاپ ہوگا ،اعجاز الحق، جمہوریت کی بحالی کے لئے تمام جماعتوں سے بات چیت کی جائیگی ،صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو

پیر 29 اکتوبر 2007 14:00

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اکتوبر۔2007ء ) وفاقی وزیر برائے مذہبی واقلیتی امور اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی پیپلز پارٹی سے کسی بھی صورت مفاہمت نہیں ہو سکتی ۔پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی مفاہمت ہونا آگ اور پانی کا میلاپ ہوگا جو کسی بھی صورت ممکن نہ ہے ۔البتہ جمہوریت کی بحالی کے لئے تمام جماعتوں سے بات چیت کی جائے گئی ۔ایک طرف ساری دنیا ہو اور دوسری طرف میرا حلقہ انتخاب یعنی این اے 191تو میں اپنے حلقے کو ہی ترجیح دوں گا ۔

اس حلقہ سے اگر انتخاب نہ لڑا تو سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دوں گا۔اب میرا مرنا اور جینا اسی حلقہ سے وابستہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 191کے مقامی صحافیوں سے اسلام آباد سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اعجاز الحق نے ضلع بہاولنگر کے مقامی صحافیوں محمد نعیم چوہدری ،رائے پرویزاصغر ،شاہد محمود رحمانی ،چوہدری اصغر علی ،نیوز کاسٹرمقامی نجی ریڈیوں چینل حیدر،ڈاکٹر سیف ضیاء باجوہ ،یاسر ندیم چوہدری ،خالد مسعود بزمی ،حبیب احمد اور ڈسٹر کٹ الیکٹرانک میڈیا یونین بہاولنگر کے چیف پیٹرن علی اکبر علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر ملک دشمنی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ۔

ملک سے اربوں روپے لوٹ کر دوسرے ممالک لے جانے والے اب پھیر پاکستان آ گئے ہیں ان کے ہاتھ میں پھیر تسبیح ہے اس پر اللہ کانام نہیں صرف کرسی کرسی لکھا ہوا ہے ۔بے نظیر بھٹو کہتی ہے کہ اعجاز الحق اور چوہدری برادران پر حملے کیوں نہیں ہوتے تو ہم پاکستان کے بیٹے ہیں جن مدرسوں کو بے نظیر بھٹو بند کر نا چاہتی ہے ہم ان کے لئے اپنی جان دے کر حفا ظت کر یں گئے یہی وجو ہات ہیں کہ ہم پر خود کش حملے نہیں ہوتے ۔

ہم سو ارب کی لوٹ مار کا بھی حساب لیں گئے اگر ایسیا نہ کر سکیں تو سیاست کو خیر باد کہہ دیں گئے ۔بے نظیر جہاں چاہئے میرے مقابل الیکشن لڑ کر شوق پورا کر لے اسے ناکامی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔اسکی ضمانت ضبط ہو جائے گئی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ میرے حلقہ انتخاب یعنی این اے 191 ضلع بہاولنگر کی تحصیلوں فورٹ عباس اور ہارون آباد کی عوام کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے کہ مجھے این اے 121سے بھی الیکشن میں حصہ لینے کی دعوت دی جارہی ہے لیکن یہ حلقہ این اے 191میرے لئے لازم وملزوم ہے اور میں اسی حلقہ سے انتخاب میں حصہ لوں گا اگر نہ لے سکا تو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا یہاں کی عوام سے جو محبت مجھے ملی ہے میں اسکا احسان کسی بھی صورت نہیں اتار سکتا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوات میں فو جی آپر یشن نہیں کیا جارہا بلکہ صوبائی حکومت کی درخواست کے بعد ایف سی ،پولیس اور فر نٹیئر کور امن وامان قائم قائم رکھنے کے لئے کاروائی کر رہی ہیں حکومت نہیں چاہتی کہ وہاں بے گناہ جانیں ضائع ہو ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں