بہاولنگر،خاندانی دشمنی میں 6افرادنے فائرنگ کر کے 15کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا

ہفتہ 13 اکتوبر 2007 22:25

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2007ء) بہاولنگر کے نواحی گاوٴں میں دو افراد نے فائرنگ کرکے 15افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاوٴں ڈیرہ شکر گڑھ میں پرانی دشمنی کی بناء پر عبدلرزاق اور اسکے والد نے اپنے چار ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے 15 افراد کو قتل کر دیا۔جن میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔فائرنگ سے متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منچن آباد میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ڈی پی اوبہاولنگر ظفرعباس بخاری بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں