بے نظیر بھٹو ڈاکٹرقدیر اور افواج پاکستان کے خلاف بیان دیکر اپنا وقار کھودیا،اعجازالحق

پیر 1 اکتوبر 2007 14:58

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2007ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی واقلیتی امور اعجاز الحق نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹواقتدار حاصل کرنے کی خاطر پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہائی جیک کرنے کی ناکام کوشش کرکے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کا لگا ہو ا پودا جڑ سے اکھاڑ نے کی کوشش کررہی ہیں انہوں نے ڈاکٹر قدیر کے خلاف نہیں بلکہ افواج پاکستان کے خلاف بیان دے کر پاکستانی عوام میں اپنا وقار کھودیا ہے پاکستان کاایٹمی پروگرام مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے اس لیے اسکو کوئی ہائی جیک نہیں کرسکتا جن لوگوں نے وطن عزیز پاکستان کو نقصان پہنچایا اب وہی لوگ امریکہ اور یہودی لابی کی خوشنودی کرکے پاکستان میں حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں اپوزیشن استعفوں کی سیاست کی بجائے مثبت انداز صحافت اپنائے تاکہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہترہوسکے قومی الیکشن15 جنوری2008 سے فروری کے پہلے ہفتے کے درمیان ہوگا صدر پرویز مشرف حلف اٹھانے سے پہلے اپنی وردی اتاردیں گے نئے چیف آف آرمی سٹاف کا تقرر چند یوم کے اندر ہوجائے گا نئے چیف آف آرمی سٹاف کے بارے میں یہ کہنا کہ کون ہوگا ابھی قبل ازوقت ہے اعجاز الحق بہاولنگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت صحافی اور وکلء برادری کی انتہائی زیادہ عزت کرتی ہے اور اسلام آباد میں صحافیو ں اور وزراء کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا تحقیقات کے بعد اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کو کڑی سزا دی جائے گی البتہ بعض وکلاء سیاسی جماعتوں کے آلہ کار بن کر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ ایک غلط اقدام ہے حالانکہ وکلاء برادری کو آئین وقانون کااحترام کرنا چاہیے اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے تمام فیصلوں کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے جس طرح حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کافیصلہ کھلے دل سے تسلیم کیا تھا ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک میں فی الحال ایمرجنسی یا مارشل لاء کا کوئی پروگرام نہیں البتہ اپوزیشن جماعتوں کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے حکومت کا ساتھ دینا چاہیے وگرنہ مارشل لاء یا ایمر جنسی کسی سے پوچھ کرنہیں آتے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں