بہاولنگر کے قریب دریائے ستلج میں ٹریکٹر ٹرالی گرنے سے 12خواتین سمیت15افراد جاں بحق

ہفتہ 15 ستمبر 2007 13:24

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2007ء)بھاول نگر کے قریب دریائے ستلج میں ٹریکٹر ٹرالی گرنے سے 12 خواتین سمیت 15افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موضع شالی غربی میں خواتین کپاس کی چنائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر جارہی تھیں کہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور اس پرکنٹرول نہ رکھ سکا اور یہ دریائے ستلج میں گر گئی جس سے 12 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہو گئے ۔ واقعے کے بعدروہاں موجود لوگوں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں اور کئی خواتین اور بچوں کو زندہ نکال لیا گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی پر مجموعی طور پر 40 خواتین اور بچے سوار تھے ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں