دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے ۔اعجاز الحق،سیاسی جماعتیں درگئی واقعہ پر سیاست کے بجائے قومی سوچ کا مظاہرہ کریں‘ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

جمعرات 9 نومبر 2006 13:00

بہاولنگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتیں درگئی واقعہ پر سیاست کے بجائے قومی سوچ کا مظاہرہ کریں‘ دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے‘ معصوم جانوں سے کھیلنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں‘ درگئی سانحہ کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمبلیاں مدت پوری کریں گی‘ مسلم لیگ کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائیگی ‘ نواز شریف اور بینظیر کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز الحق نے سا نحہ درگئی بارے معصوم جانوں کے ضیاع پر شد ید رنج وغم اور اظہار افسوس کرتے ہوئے ملک دشمن عنا صر کی اس کاروائی کی شد ید مذمت کی ہے ا ور کہا کہ وہ اس واقعہ سے سخت صدمے سے دو چار ہوئے ہیں اور وہ دکھ کے ان لمحات میں سو گوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہے انہوں نے سیا سی جماعتوں کو کہا کہ وہ اس واقعہ پرسیاست کی بجائے قو می سو چ اور ذمہ درانہ رویہ کا مظاہرہ کر یں اور بے گناہ معصوم شہید ہونے والے سولہ، سترہ سالہ نوجوانوں کے گھروں میں گزرنے والی قیامت کو مدنظر رکھے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ فو جی تر بیتی مرکز پر حملہ انتہائی افسو س ناک پہلو ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے اس لئے حکومت پاکستان اس معاملے پر دہشت گردوں کے ساتھ سختی سے نمٹے گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ پاکستانی حج کی سعادت حاصل کر یں گئے ۔پہلی حج پرواز 24نو مبر کو سعودی عرب جائیگی جبکہ ڈیڑھ لاکھ عازمین حجاج کو پہچانے کا عمل 25دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفا قی وزیر نے بتایا کہ کو شش کی گئی ہے کہ امسال گزشتہ سال کی نسبت حجاج کرام کے لئے بہتر انتظام کئے گئے ہیں اور کو شش کی گئی ہے کہ ان کو وہا ں پر زیا دہ سے زیادہ سہو لیات فرا ہم کی جا ئے ۔وفا قی وزیر اعجازالحق نے انتخا بات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ موجودہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر یں گئی اور اگلے الیکشن فروری 2008ء میں ہی ہو نگے ۔

انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ایل ایف او میں کی گئی تر میم کے مطابق آئند ہ الیکشن نگران حکومت کرے گی۔ نگران حکومت میں شامل افراد الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گئے اور نگران حکومت منصفانہ اور شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے با اختیار ہو گئی انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں،میں اسی حلقہ 191این اے ہارون آباد وفورٹ عباس سے حصہ لوں گا۔

اور اس حلقہ سے مسلم لیگ ق کا واحد امیدوار میں ہی ہوں۔انہوں نے اس بات کی تر دید کی کہ کچھ لوگ یہاں سے اپنے آپ کو ق لیگ کا امیدوار ظاہر کرتے ہیں جو کہ عوام کو دھوکہ دے رہیں ان کی خبر یں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ان باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سوئی گیس کے میگاپراجیکٹ بارے میری وزیر اعظم شوکت عزیز سے تفصیلی گفتگو ہو چکی ہے بہت جلد اس منصو بے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

اس میگا پرا جیکٹ کا افتتا ح وزیر اعظم پاکستان شو کت عز یز خود کر یں گئے ۔انہوں نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ کے علاوہ بھی وزیر اعظم بہت جلد اس علاقے کو تر قیاتی کاموں کے حوالے سے فنڈز جاری کر یں گئے جس سے اس علاقہ کی پسماندگی دور کر نے میں مدد ملے گئی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علماء پاکستان کی عظیم این جی اوز ہیں جو پاکستان کے پندرہ لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں اور مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ جد ید تعلیم بشمول کمپیوٹر ایجو کیشن فراہم کر رہی ہے اور بنکوں کے زریعے حکومت ساڈھے چار ارب روپے زکواة حاصل کرتی ہے جبکہ دینی مدارس 27ارب کی زکواة حاصل کرتے ہیں اور ہم نے مغر بی دنیا کو علماء کے اس عظیم مثبت کردار سے روشناس کروا ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم قرآن وسنت کے منافی قا نون بنانے کے بارے میں سو چ بھی نہیں سکتے ۔

اور حقو ق نسواں بل کو متفقہ بنا نے کے لئے بھی بھر پور کوشش کی جارہی ہے اسی لئے اسکی منظوری میں تاخیر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو ہم برابر کا درجہ دیتے ہیں اور قومی مفادات کے ایشوز پر اپوزیشن کومثبر ردعمل کا مظاہرا کر نا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں