شفاف الیکشن ملک وقوم کو جمہوریت کے قر یب لے جاسکتے ہیں ۔نواز شریف

پیر 30 اکتوبر 2006 15:25

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابقہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ شفاف الیکشن ملک وقوم کو جمہوریت کے قر یب لے جاسکتے ہیں عوام اور ہمیں فیصلہ کر نا ہو گا کہ ہمیں خود دار اور آزاد کر پشن سے پاک،چاروں صوبوں کے مساوی حقوق پر مشتمل ڈاکٹر عبد القدیر کی عزت کامحافظ پاکستان چاہئے یا پھر لوٹوں اور کر پٹ لوگوں پر مشتمل ملکی سلامتی اور وقار داؤ پر لگا ہوا پاکستان چاہئے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے قا ئد میاں نواز شریف نے تحصیل ہارون آباد مسلم لیگ کے صدر و صو بائی اسمبلی ن گروپ کے ٹکٹ ہولڈرچوہدری عبد الخالق ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر منعقدہ عید ملن پارٹی کے بہت بڑے اجتماع سے ٹیلی فون کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر اور بالخصو ص تحصیل ہارون آباد اور فورٹ عباس مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے اور یہاں کے لوگوں نے مسلم لیگ ن کے لئے ہمیشہ قر بانیاں دی ہیں انشاء اللہ بہت جلد بہاولنگر کی عوام ماضی کی راویت کی پاسداری کرتے ہوئے دیگر سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کر کے صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کومنتخب کر یں گئے ۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن ملک وقوم کو جمہوریت کے قر یب لے جاسکتے ہیں ۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں