فوج اقتدار چھوڑ کر واپس بیر کوں میں جا ئے، سیاست سے کنارہ کشی اختیار نہیں کروں گی ۔بے نظیر بھٹو

پیر 30 اکتوبر 2006 15:25

بہاولنگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2006 ) سا بق وزیر اعظم اور پا کستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ فوج اقتدار چھوڑ کر واپس بیر کوں میں جا ئے۔انہوں نے اپنے اوپر کر پشن کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سیاست سے کبھی بھی کنارہ کشی اختیار نہیں کروں گئی ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن محتر مہ بے نظیربھٹو نے پیپلز پارٹی کے راہنماء اور صوبائی اسمبلی حلقہ 283کے امیدوار چوہدری قمر الزمان ملہی کی رہائش گاہ پر گر ینڈ عیدملن پارٹی سے ٹیلی فون کے زریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علاقہ بھر کی پیپلز پارٹی کی سیاسی شخصیات اور پارٹی ورکروں کے علاوہ صحافیوں کی بھی کثیرتعداد موجود تھی ۔محتر مہ بے نظیر بھٹو نے کہا کر پشن کے معاملے پر بھٹو خاندان کو نشانہ بنا یا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ضیا ء الحق کی کر پشن کی بھی تحقیق کرائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آکر بہت سارے مصائب برداشت کئے ہیں تاہم میں اپنے اس فیسلے پر قائم ہوں کبھی بھی سیاست سے کنارہ کشی نہیں کروں گئی ۔

بلکہ جہموری پاکستان کے لئے کام جاری رکھوں گئی ۔انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل ٹر انسپریسی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق فو جی قیادت کے زیر اثر بہت زیادہ کر پشن ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ تاریخ کر یں گئی کہ میں درست ہوں یاغلط میں نے اپنے دور اقتدار میں پاک بھارت تعلقا ت بہتری کے لئے جو اقدامات اٹھائے تھے ان کے نتائج سامنے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کے خلاف بد عنوانی کی بے شمار انکوائر یاں ہوئی تاہم ان میں کچھ بھی ثابت نہیں ہو سکا۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ضلع بہاولنگر کی عوام نے پیپلز پارٹی کی خاطر بے شمار قر با نیاں دی ہیں اور اب بھی میں آپ سے امید کرتی ہوں کہ سا بقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس مرتبہ بھی پارٹی کا ساتھ دیں گئے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں