تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-11-03)
پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی خفیہ ایجنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں- بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں کی سی پیک کے خلاف سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں۔بھارتی سفارتخانے کے 5اہلکار سی پیک کے حوالے سے کئی سطح پر کام کر رہے تھے، جن میں چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے اور کراچی، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے میں سرگرم تھے۔ بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں کے تحریک طالبان پاکستان سے بھی تعلقات تھے۔پاکستان ویانا کنونشن کا احترام کرتا ہے، اس لیے بھارتی سفارت خانے کے اہلکاروں کو حراست میں نہیں لیا گیا۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات بھارتی خفیہ ایجنٹس کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں کی سی پیک کے خلاف سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے ایک طویل عرصے سے پاکستان میں انتشار آمیز سرگرمیوں میں ملوث ہیں، بھارتی سفارتخانے کے اہلکاروں کی سی پیک کے خلاف سرگرمیوں کے ثبوت موجود ہیں، بلبیرسنگھ فرسٹ سیکریٹری پریس اینڈ کلچر، راجیش کمار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر، مادھون نندا کمار ویزا اسسٹنٹ، جیابالن سینتھل اسسٹنٹ ... مزید