تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-11-07)
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2پاکستانی شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے ۔بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ہلاکتوں کا صحیح اندازہ اسی وقت ہوگا جب شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ تھمے گا۔ اسسٹنٹ کمشنرنکیال- سیاحوں کو یہاں آنے کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم مقامی افراد احتیاط کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنروادی نیلم لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارشہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔نکیال کے اسسٹنٹ کمشنر سردار ذیشان نثار نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے مارٹر شیل کے نتیجے میں 30 سالہ پولیس کانسٹیبل امتیاز موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق حالیہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 شہری جاں بحق ہوئے تاہم ذیشان نثار نے بتایا کہ انتظامیہ کو تصدیق کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں اور ہلاکتوں کا صحیح اندازہ اسی وقت ہوگا جب شیلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ تھمے گا۔عسکری ذرائع کے ... مزید