تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-09-28)
پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم نواز شریف‘کیپٹن صفدر اور جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا-الیکشن کمیشن کے سماعت کے حوالے سے اختیارات واضح نہیں ‘وکلاءکا موقف-چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ کی وزیر اعظم نواز شریف ، کیپٹن صفدر ‘رہنما جہانگیر ترین اور دیگر کے خلاف درخواستوں پر سماعت الیکشن کمیشن نے نااہلی کے دائرریفررنس پر سماعت 10اکتوبرتک ملتوی کردی پاناما لیکس کیس میں پر وزیر اعظم نواز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر دیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے وزیر اعظم نواز شریف ، پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور دیگر کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی ، کمیشن نے پہلے سماعت پی ٹی آئی کے سینٹر لیاقت ترکئی کے خلاف اے این پی کی درخواست پر دلائل سنے ، اے این پی رہنما بشری گوہر نے کمیشن کو بتایا کہ سینیٹر لیاقت ترکئی نے اپنے جواب میں نہیں کہا کہ انہوں نے اثاثے نہیں چھپائے، لیاقت ترکئی کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے خلاف بھی کارروائی ... مزید