تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-10-25)
نواز شریف پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت کامعاملہ بین الاقوامی سطح پرکیوں نہیں اٹھایا گیا۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے تو وزیراعظم نواز شریف کیوں بھارت کا نام نہیں لیتے اور انھوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی 'را' کے جاسوس کلبوشن یادیو کا معاملہ اقوام متحدہ میں کیوں نہیں اٹھایا۔ بھارت ایک نئی ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے، وہ فوجی طریقے سے پاکستان کو ختم نہیں کرسکتے لہذا اندرونی طور پر انتشار پھیلارہے ہیں تاکہ یہاں اصلاحات نہ ہوں اور پاکستان میں کرپشن کے خلاف تحریک بھی کام نہ کرے، یہ بھی بھارت کی سازش ہے۔عمران خان کی صحافیوں سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں زیرتربیت اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کے اس واقع میں ملوث ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک نئی ڈاکٹرائن پر کام کر رہا ہے، وہ فوجی طریقے سے پاکستان کو ختم نہیں کرسکتے لہذا اندرونی طور پر انتشار پھیلارہے ہیں تاکہ یہاں اصلاحات نہ ہوں اور پاکستان میں کرپشن کے خلاف تحریک بھی کام نہ کرے، یہ بھی بھارت کی سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں تو کچھ ... مزید