تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-29)
بھارتی ”را“کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے،اس کا سہرہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کو جاتا ہے،پریس کانفرنس کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو کی ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں کل بھوشن یادیو نے پاکستان مخالف اپنی تمام کاروائیوں اور بھارتی نیوی کاحاضر سروس آفیسر ہونے سمیت ”را“ کیلئے کام کرنے کا بھی اعتراف کیا،کل بھوشن کوبھارت میں ”را“ کا جوائنٹ چیف سیکرٹری گائیڈ کررہا تھا،بھارتی ”را“ ایجنٹ کے خلاف پاکستانی قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی،دہشتگردوں کے سلیپر سیلز جہاں بھی ہونگے آپریشن کیا جائیگا۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ۔۔پاکستان میں ضرب عضب آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔سول اور سرکاری انٹیلی جنس کی معلومات کی روشنی میں ملزمان کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیدکی ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس: ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ کل بھوشن یادیو کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے،اس کا سہرہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز کو جاتا ہے،کل بھوشن کیخلاف پاکستانی قانون کے تحت کارروائی کی جائیگی،بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے جائنٹ سیکرٹری انیل گپتا کے ماتحت تھا ،بھارتی ایجنٹ یادیو کاخفیہ کورڈورڈ ”your monkey with us“ تھا،پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے، دہشتگردوں کے سلیپر سیلز جہاں بھی ہونگے انکے خلاف آپریشن کیا جائیگا۔پورے پنجاب میں کل سے آپریشن شروع ہو چکا ہے۔انہوں نے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کے ہمراہ مشترکہ ... مزید