تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-07)
شبقدر:سیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھما کہ ،13 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے، جا ں بحق ہو نے والو ں میں پو لیس اہلکا ر ، خا تو ن اور بچے بھی شا مل،8کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، زخمیوں کو شبقدر اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بمبار نے کچہری کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی ،گیٹ پر پولیس کے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ،خود کش بمبار نے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔عینی شاہد اہلکار ۔۔دھماکے کے بعد انسانی اعضاء بکھر گئے، پولیس اہلکارنے جان دیکر بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ڈی پی او شبقدر۔۔ عمران خان،گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جا نب سے دھما کے کی مذمت،وزیراعظم کی وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب۔۔بزدلانہ کارروائیاں حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔صدر ،وزیر اعظم: خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے سیشن کورٹ میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار،خواتین اور بچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ،تمام زخمیوں کو شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس میں 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابقپیر کے روز سیشن کورٹ میں عدالتی کارروائی کے دوران خودکش دھماکا دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،زوردار دھماکے سے وہاں موجود کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے وقت کچہری کے احاطے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے ... مزید