تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-02)
آرمی چیف کا تاجکستان سے واپسی پر کابل میں مختصر قیام ، افغان صدر اور امریکی عسکری قیادت سے ملاقاتیں،پاک فوج افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔جنرل راحیل شریف ۔۔افغان قیادت کی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف ، خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستانی فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔اشرف غنی:چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے پاک فوج کی بھرپور اور مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے افغان سیاسی قیادت اور امریکی فوجی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے دور ان خطے کی سکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو تاجکستان سے واپسی پر افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مختصر قیام کیا اس موقع پر انہوں نے امریکی اتحادی افواج کی چینج آف کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی صدارتی محل میں ملاقات کی ۔ جنرل راحیل شریف ... مزید