تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-16)
حکومت آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے اپنے ہوم ورک کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کریگی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کامدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے،انہیں حکومت اور ملٹری کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔داعش کا پاکستان میں وجود نہیں ہے ،دہشت گرد تنظیمیں اپنا پروفائل بڑھانے کیلئے داعش کا نام استعمال کرتی ہیں، دہشت گرد تنظیمیں ہمارے سیکورٹی اداروں کے نشانہ پر ہیں۔پٹھانکوٹ واقعے پر دفتر خارجہ کہ طرف سے بھارتی حکام کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے دورہ کیلئے درخواست کی جائیگی۔سیف گیمز میں اپنی بیٹی کی شمولیت کیلئے اہم کردار بیٹی کے چہرے ‘ خاندان کے ذمہ داروں نے اداکیا ۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کی ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے چیف آف آرمی کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کیلئے جنرل راحیل شریف کا ذاتی فیصلہ ہے،مزید تبصرہ نہیں کرسکتا،جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ میں ابھی10مہینے باقی ہیں انہیں حکومت اور ملٹری کی مکمل سپورٹ حاصل ہے،جب ریٹائرمنٹ کا وقت آئیگا تو حکومت آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے اپنے ہوم ورک کو مدنظر رکھ کر ہی فیصلہ کریگی۔انہوں نے پاکستان میں داعش کی موجودگی کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ داعش کا پاکستان میں وجود نہیں ہے ،دہشت گرد تنظیمیں اپنا پروفائل ... مزید