تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2017-02-09)
پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے- پی ایس ایکس نے پہلی بار50 ہزار کی حد عبور کی‘ صارفین کی قوت خریداری میں اضافہ ہورہا ہے۔ ٹیکس وصولیوں کی مجموعی پیداوار جو پہلے 9.8 فیصد تھی بڑھ کر 12.4 فیصد تک پہنچ گئی۔نواز شریف کااسلام آباد میں انٹرنیشنل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطابوزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وژن 2025 کے تحت پاکستان کو دنیا کی 25 ویں بڑی معیشت بنانے کا منصوبہ ہے، حکومت اپنے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اسلام آباد میں انٹرنیشنل کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو ملک کی معاشی حالت بد تر تھی، انہوں نے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مسائل کو حل کیا۔وزیر اعظم نے بتایا کہ 2018 سے 2025 کے درمیان معیشت میں 8 فیصد بہتری لاکر مہنگائی کی شرح 0 فیصد پر لے کر آنے کا منصوبہ ہے۔نواز شریف نے کہا کہ پرائس واٹر ہاوس کوپرس نے اپنی رپورٹ میں پاکستان کو ... مزید