تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-11-05)
کشمیری نوجوان کے جنازے پر قابض بھارتی فوج کی شیلنگ30افراد زخمی ہوگئے-16 سالہ قیصر صوفی سری نگر کے علاقے شالیمار کا رہائشی تھا جو 27 اکتوبر کو لاپتہ ہوگیا تھا اور ایک دن بعد نالے سے بے ہوش حالت میں ملا ہسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔قیصرصوفی کو بھارتی سیکورٹی فورسسزنے اغواءکرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زہردیدیا-حریت راہنماءمیرواعظ عمرفاروق قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں 16 سالہ کشمیری نوجوان کے جنازے پر شیلنگ سے 30 افراد زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں 16 سالہ نوجوان قیصر صوفی کے جنازے کو تدفین کے لیے عید گاہ میں شہداءقبرستان لے جایا جارہا تھا تاہم وہاں موجود فورسز نے شرکاءپر آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق زخمیوں کو سورہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا جبکہ فورسز نے جاں بحق ہونے والے لڑکے کے گھر پر بھی شیلنگ کی۔بعد ازاں صوفی کی تدفین عید گاہ کے شہداءقبرستان میں کردی گئی۔16 سالہ قیصر صوفی سری نگر کے علاقے شالیمار ... مزید