تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-05-22)
پاکستان کو موٹر وے کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے، نواز شریف غلط جگہ نیا خیبرپختونخوا ڈھونڈ رہے ہیں۔ جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے اسکول سے باہر ہوں وہاں موٹروے سے ملک نہیں بنتا، جو قوم اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دیتی، ترقی نہیں کرسکتی ۔نوازشریف اس کے حصے کی بجلی ‘ گیس اورپانی دیں ۔عمران خان کا سوات میں جلسہ عام سے خطاب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی احکامات کی روشنی میں تعلیم دینا ریاست کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے لیکن نواز شریف حکومت کا بنیادی فوکس موٹر ویز بنانے پر ہے۔ وزیر اعظم کو معلوم ہی نہیں کہ کسی ریاست کی بنیادی ذمہ داری کیا ہوتی ہے۔میاں صاحب کو ہیلی کاپٹر سے اس لئے نیا پختونخوا نظر نہیں آیا کیونکہ ہم نیا پختونخوسکولوں میں بنا رہے ہیں، سڑکوں پر نہیں‘ پختونخوا حکومت کا بنیادی فوکس سکولوں اور ہسپتالوں پر ہے۔ ہم نے صوبے میں صحت اور تعلیم کا نظام بدل دیا ہے، ہمیں دیر اس لئے لگی کیونکہ ہم ہسپتالوں کو ٹھیک کرنے کیلئے نئے قوانین لا رہے ہیں۔ ... مزید