تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-28)
لاہور دھماکے ،آرمی چیف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیکیورٹی ایجنسیز نے دہشت گردوں کیخلاف آپریشن شروع کردیا،لاہورفیصل آباد اورملتان میں متعدد دہشت گرد اور سہولت کار گرفتار ،اسلحہ و گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمد۔۔۔آرمی چیف کا پبی میں انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کا دورہ،جنرل راحیل شریف نے پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں” اتاترک نائن“ کا معائنہ کیا۔:لاہور دھماکے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حلکم پرپنجاب بھر میں سیکیورٹی ایجنسیز نے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کردیا ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں اب تک پانچ آپریشنز کیے گئے۔ جن میں متعدد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار گرفتار کر لئے گئےہیں۔ اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی مقدار بھی برآمد کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق رات سے اب تک 24گھنٹوں میں آرمی چیف کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس ہوئے،آپریشن کی نگرانی آرمی چیف خود کررہے ہیں،ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل ... مزید