تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-12)
کراچی میں دہشت گردوں کا ایک بڑا نیٹ ورک پکڑ کر حیدرآباد جیل پرہونے والا ممکنہ حملہ ناکام بنادیا گیا ہے،لاہور میں کروائے گئے تمام حملے کراچی سے بیٹھ کر کروائے گئے ہیں، کراچی میں لشکر جھنگوی اور القاعدہ بر صغیر آپریٹ کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کی نیوز کانفرنس:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ کی نیوز کانفرنس کی ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بتایا کہ نیوز کانفرنس کا مقصد کراچی میں گذشتہ دنوں ہونے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کرنا ہے ۔ کیونکہ کراچی میں انٹیلی جنس آپریشنز سے متعلق آگاہ ہونا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب پندرہ جون 2014سے شروع ہوا۔ ہمیں معلوم تھا کہ ضرب عضب کے اثرات پورے ملک میں دیکھنے کو ملیں گے، ضرب عضب میں دہشت گردوں کی پناگاہوں کو صاف کیا گیا جس میں فاٹا کا علاقہ بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ضرب عضب کی کامیابیوں کو مانتی ہے ۔ضرب عضب کے اثرات عالمی ... مزید