تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-06)
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خود کش حملہ ‘ 9افراد جاں بحق ،30 سے زائد زخمی ، دھماکے میں 10سے 15کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیاگیاتھا، بم ڈسپوزل سکواڈ ،صدر مملکت ‘ وزیر اعظم ‘ وفاقی وزیر داخلہ ‘ صوبائی و زیر داخلہ اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات کی واقعے کی شدید مذمت ، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیو ں سے گہری ہمدردی کا اظہار بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شاہراہ اقبال پرضلع کچہری کے سامنے سیکورٹی فورسز کی گاڑیوں پر خودکش حملے کے نتیجے میں 2سیکو رٹی اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق جبکہ30 سے زائد زخمی ہوگئے زخمیوں میں خاتون ،بچے اورسیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہے بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں 10سے 15کلوگرام دھماکہ خیزمواد استعمال کیاگیاتھاڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کے مطابق حملہ خود کش تھا سائیکل سوار خود کش بمبار نے سیکورٹی فورسز کی ٹرک اورپک اپ کونشانہ بنایا،دھماکے کے بعد کوئٹہ میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ... مزید