تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-17)
سپریم کورٹ کا فیصلہ:حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی،عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں،مخصوص ٹولے نے حکومت کے ہر اقدام پر تنقید کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے،پچھلی حکومت نے پانچ سال گزارے لیکن مشرف کے خلاف کچھ نہیں کیا،پرویز مشرف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 6 ہفتوں میں علاج کے بعد وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے، وزیراعظم کا پہلے دن سے موٴقف تھا کہ مشرف سے ذاتی دشمنی نہیں ،مشرف نے قوم کے ساتھ جو کیا اس کا فیصلہ عدلیہ کرے گی۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنسوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپریم کورٹ کے پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے دیا ہے جو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے وہی حکومت کو قبول ہے،عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں،لہذا حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں علاج کی خاطر مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے،مشرف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ 6 ہفتوں میں علاج کے بعد وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں گے، کچھ لوگوں کے ٹولے نے حکومت کے ہر اقدام پر تنقید کرنے کا ٹھیکہ لیا ہواہے،حکومت مشرف کو باہر جانے ... مزید