تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-26)
کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشت گر د کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،شہر قائد میں امن کی بحالی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں،ملک میں دس سالوں تک ترقی کے عمل کایہ تسلسل برقرار رہا تو پاکستان ایشیاء کا سب سے طاقت ور ملک بن کر سامنے آئے گا ،لیاری ایکسپریس وے اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا،وزیراعظم کی کراچی میں گرین لائن بس کی افتتاحی تقریب اور امن وامان سے متعلق غیر رسمی اجلاس میں خطابوزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،آخری دہشت گر د کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا،کراچی میں امن وامان کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم کر یں گے اور آنے والے وقتوں میں یہاں صرف ترقی کی بات ہو گی ، شہر قائد میں امن کی بحالی سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں کراچی میں مکمل امن اور روشنیاں بحال کریں گے ، گرین لائن بس منصوبے سے کراچی کی عوام کو سفری سہولیات دستیاب ہو نگی ،کراچی کے تمام بڑے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کریں گے ،لیاری ایکسپریس وے کے لیے فنڈزجلد جاری کر دیں گے آگلے سال تک یہ منصوبہ بھی مکمل ہو جائے گا ... مزید