تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-10-24)
پاکستان امن پسند ملک ہے ،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر کشمیر کے مسئلہ بھارت سے تعلقات میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ کشمیر کے مسئلے کے حل سے ہی خطے میں پائیدار امن آئے گا ، کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بربریت کا نوٹس لے۔وقت آگیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو کشمیریوں کی خواہشات اور عالمی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے-وزیراعظم نوازشریف کی برطانیہ کے قومی سلامتی سے متعلق مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ،بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں مگر کشمیر کے مسئلہ بھارت سے تعلقات میں بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ برطانیہ کے قومی سلامتی سے متعلق مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہمسایوں سے دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے ، پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اہمیت رکھتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل سے ہی خطے میں پائیدار امن آئے گا ، کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ ... مزید