تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-10-20)
پاکستان کابھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج-اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ (UNMOGIP) کے نمائندوں کو بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے مراسلہ - بھارت دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانے کے لیے کئی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی زیرحراست اموات میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ پیلٹ گنوں کے استعمال میں بھی کمی نہیں آئی۔ بھارت کی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول کے کیرالہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور بے گناہ شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار نے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا۔احتجاجی مراسلے میں بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ لائن آف کنٹرول کے اطراف رہائش پذیر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔دفتر خارجہ نے بھارت کی جارحیت اور مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کو کشمیریوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں کو مسئلہ کشمیر سے توجہ ... مزید