تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-03)
قوم کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ، حقیقی انقلاب لائیں گے،ٹھوس کام کے لیے نعروں کی نہیں، ثابت قدمی اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے، 2018تک بجلی کی کمی دور کردیں گے‘ بلوچستان میں معدنیات کے خزانے ہیں، ماضی کی حکومتوں نے معدنیات کے خزانوں کواپنے مفاد کیلئے استعمال کیا-وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی تعمیر کوئی کھیل تماشا نہیں ، حقیقی انقلاب لائیں گے،ٹھوس کام کے لیے نعروں کی نہیں، ثابت قدمی اور حکمت عملی کی ضرورت ہوتی ہے‘ یہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی میں اہم قدم ہے، دنیا کا مستقبل اس خطے میں ہے، منصوبے کی تکمیل اور حکومت کی مدد میں آرمی چیف کی خصوصی دلچسپی قابل تحسین ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ہمراہ بلوچستان کے علاقوں گوادر‘ تربت اور ہوشاب شاہراہ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایک وقت تھا یہ منصوبہ صرف کاغذوں پر تھا، ہم نے فوج کی مدد سے اسے عملی جامہ پہنایا، ... مزید