تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2017-10-12)
قبائلی علاقے میں آپریشن کے دوران پاک فوج نے پانچ غیر ملکی مغویوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کروالیا- مغویوں کو افغانستان سے پاکستان منتقل کیا جارہا تھا-آئی ایس پی آر۔ پاکستانی حکومت کے تعاون سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ خطے میں سیکورٹی کے لیے ڈو مور کی امریکی خواہشات کو تسلیم کرتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران پاک فوج نے پانچ غیر ملکی مغویوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کروالیا ہے۔ امریکی حکام نے 11 اکتوبر کو پاکستان فوج کو انٹیلیجنس فراہم کی تھی کہ ان افراد کو کرم ایجنسی کی سرحد کے ذریعے پاکستان منتقل کیا جا رہا ہے۔ ان پانچوں افراد کو 2012 میں افغانستان سے اغوا کیا گیا تھا اور امریکی خفیہ ادارے ایک عرصے سے ان کی تلاش میں تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے دی جانے والی خفیہ اطلاعات قابل عمل تھیں اور ان کی بنیاد پر کیا گیا آپریشن کامیاب رہا اور تمام مغوی بحفاظت بازیاب کروا لیے گئے ہیں۔پاکستانی ... مزید