تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-05-18)
جموریت جتنی مضبوط ہو گی ملک اتنا ہی ترقی کرے گا، چھ ہفتے ہو گئے جواب دینے کی بجائے کہا جا رہا ہے کہ باقی سب بھی کرپٹ ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ میرا بھی احتساب کر لیں، اگر ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے گئے تو میں اپنی جماعت کے ساتھ سڑکوں پر آوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کا ایوان میں اظہار خیال: پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمرا خان نے کہا کہ حکومت کا کام قانون سازی اور قانون کی حکمرانی ہے جبکہ اپوزیشن کا کام حکومت پر مثبت تنقید کرنا ہے۔حکمران غلط ہوں تو اپوزیشن ان کا احتساب کرتی ہے۔عوام کا پیسہ جب غلط استعمال ہوتا ہے تو اپوزیشن تنقید کر تی ہے پارلیمنٹ کے ایک منٹ پر عوامی ٹیکس کا 60ہزار روپے خرچ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس پئیر کا ساٹھ ہزار روپے فی منٹ پارلیمنٹ پر خرچ کر رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ تھا کہ اگر وزیر اعظم نواز شریف نے سوالات کے جواب نہ دئے تو واک آﺅٹ کر جائیں گے۔یورپ بادشاہت سے ڈیموکریسی کی طرف آیا اور ... مزید