تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-03-23)
پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوگیا ہے،مصطفی کمال نے ” پاک سرزمین “کے نام سے نئی پارٹی کا اعلان کردیا ،ہم یہاں کسی کی پوزیشن،اختیارات یا اقتدار کو چھیننے کیلئے نہیں آئے ہیں،اگر عہدے عوام کوفائدہ نہیں پہنچا سکتے تو ہم ان عہدوں پر لعنت بھیجتے ہیں،اپنی پارٹی کا جھنڈا نہیں بنائے گے ،جھنڈا بنا کر قوم کو تقسیم نہیں کرینگے،پہلی فرصت میں آرٹیکل 148کے تحت خالص لوکل گورنمنٹ سسٹم رائج کروائیں گ،احتساب کا سسٹم یہ ہے کہ پہلے سارا پیسہ ایک شخص کو دے دو پھر نیب پیچھے لگا دو۔لیکن لوکل گورنمنٹ سسٹم کے تحت اگر اختیارات یونین کونسل کو دے جائیں تو گلی محلے کا آدمی نیب بن جائیگا۔مصطفی کمال کا نئی پارٹی کے نام رکھنے کی تقریب سے خطاب :پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں ایک اورسیاسی جماعت کا اضافہ ہوگیا ہے۔مصطفی کمال نے ” پاک سرزمین “کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی ہے۔ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے نئی پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم 23مارچ کو وطن پرستی کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔آئندہ سالوں میں وطن کی بنیاد اور وطن پرستی کا دن ایک ساتھ منایا جائیگا۔انہوں نے دعا کے ساتھ اپنی پارٹی کا نام رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کا نام پاک سرزمین پارٹی ہوگا۔ اپنی پارٹی کا جھنڈا نہیں بنائیں گے ،جھنڈا بنا کر قوم کو تقسیم نہیں کرینگے،جھنڈا ہی فساد کی جڑ ہے جھنڈاصرف الیکشن کمیشن ... مزید