تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-09-18)
عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔ہم پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 30 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، جو اسے روکنے کی کوشش کرے گا اسے بڑی مار پڑے گی۔ ایک قانون عام عوام کے لیے ہے جبکہ بڑے لوگوں کے لیے علیحدہ قانون ہو، جبکہ ملک کا سب سے کرپٹ ترین شخص ملک کا وزیر اعظم بن جائیں، اور نہ صرف وہ بلکہ ان کا خاندان اور وزیر بھی ملک کے خزانے کو لوٹتے رہیں۔ اسٹیٹس کو ہمیں سبق پڑھاتا ہے کہ چپ ہو کر بیٹھ جائیں اور 2018 کے انتخابات کا انتظار کریں، اور یہ اداروں کو تباہ کرکے ملک کو لوٹتے رہیں۔عمران خان کا ورکرزکنونشن سے خطاب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 30 ستمبر کو رائے ونڈ کی جانب مارچ کا اعلان کردیا۔اتوار کو اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ مارچ کی تیاریاں 24 ستمبر سے شروع ہوں گی، ہم پاکستان کی بقائ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ان کا دعویٰ تھا کہ 30 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا، جو اسے روکنے کی کوشش کرے گا اسے بڑی مار پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک راستہ کرپشن پر خاموشی اور دوسرا راستہ نیا پاکستان بنانے کا راستہ ہے، اور ہم نے اس کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹس کو ہمیں سبق پڑھاتا ہے کہ چپ ہو کر بیٹھ ... مزید