تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-05-06)
عمران خان کی وزیراعظم کو پیشکش کہ آؤ احتساب کا عمل آپ اور مجھ سے شروع کرتے ہیں، ایک طرف کرپشن بچاؤ اور دوسری طرف کرپشن ہٹاؤ تحریک ہے،میاں صاحب ضمیروں کے سوداگر ہیں،اپوزیشن کو خریدنے کی کوشش کرینگے،اپوزیشن کے ٹی اوآرز زبردست ہیں، احتساب ہوگیا تو پاکستان بدل جائیگا،مولاناکسی نے ایسی حرکتیں نہیں کیں جو آپ کررہے ہیں،اگر حکومت کسی طرف نہ آئی تو رائیونڈ کا گھیراؤ کرنے ضرور جائینگے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عمرہ ادائیگی کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو پیش کش کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان دو حصوں میں بٹ چکا ہے ایک طرف کرپشن بچاؤ اور دوسری طرف کرپشن ہٹاؤ تحریک ہے،میاں صاحب چاہتے ہیں تو آؤ احتساب کا عمل آپ اور مجھ سے شروع کرتے ہیں،آف شور کمپنیوں میں وزیراعظم اور بچوں کا نام آیا ہے،میاں صاحب جواب دینے کی بجائے جلسے کررہے ہیں، یاد رکھیں وزیراعظم اس معاملے کو طول دینگے،میاں صاحب ضمیروں کے سوداگر ہیں،اپوزیشن کو خریدنے کی کوشش کریں گے،اپوزیشن کے ٹی اوآرز زبردست ہیں اگر احتساب ہوگیا تو پاکستان بدل جائیگا،اگر حکومت کسی طرف نہ آئی تو رائیونڈ کا گھیراؤ کرنے ... مزید