تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-04-07)
عمران خان کاپانامہ لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ،وزیراعظم کی فیملی نے اگر چوری نہیں کی تو وہ اپنے اثاثے ڈیکلیئر کریں، سب سے پہلے میرااور شوکت خانم ہسپتال کا احتساب کیا جائے،شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو ہمارے پاس سوائے سڑکوں پر آنے کے کوئی اور آپشن نہیں ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف کاقومی اسمبلی میں خطاب پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے ان کا اور شوکت خانم ہسپتال کا احتساب کیا جائے،اگر شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو ہمارے پاس سوائے سڑکوں پر آنے کے کوئی اور آپشن نہیں ہوگا۔ قومی اسمبلی میں پاناما لیکس پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں شوکت خانم ہسپتال اور بنی گالہ کے گھر کا کہیں ذکر نہیں مگر حکومتی وزرا کو نجانے یہ کہاں سے نظر آگئے۔ اگر نام آیا ہے تو وزیراعظم کی فیملی کا نام آیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم لیڈر ... مزید