تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-04-05)
وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے الزامات پر اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا،عدالتی کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا جج ہوگا،الزامات لگانیوالے عدالتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں،میں نے یا میرے خاندان نے حکومت میں یا حکومت سے باہر رہتے ہوئے رتی بھر کی خیانت نہیں کی ہے،کچھ لوگ سیاسی مقاصد کیلئے مجھے اور میرے خاندان کو نشانہ بنارہے ہیں،25سال پرانے الزامات کو آج پھر اچھالا جارہا ہے۔وزیراعظم محمد نواز شریف کا قوم سے خطاب:وزیراعظم محمد نواز شریف نے پانامہ لیکس کے الزامات پر اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہاعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈجج ہوگا، یہ کمیشن اپنی تحقیقات کے بعد فیصلہ دے گا کہ اصل حقیقت کیا ہے اور الزامات میں کتنا وزن ہے،گھسے پٹے الزامات دہرانے اور روز تماشا لگانے والوں سے کہتاہوں کہ وہ اس کمیشن کے سامنے جائیں اور اپنے الزامات ثابت کریں۔ آج رات پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوری سیاسی زندگی میں آ ج پہلی بار ذاتی حوالے سے کچھ کہنے کے لیے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ... مزید