تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2017-02-28)
فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہوگیا‘پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی- فوجی عدالتوں میں توسیع کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، جس کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس بلائے جائیں گے ‘ سب راضی ہوئے تو قومی اسمبلی میں حتمی مسودہ طے کر لیں گے۔اسحاق ڈار فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پرآخرکار پارلیمانی جماعتوں کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے معاملے پر پارلیمانی راہنماوں کا اجلاس ہوا تاہم پیپلز پارٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئی، اجلاس کے دوران پارلیمانی رہنماوں نے فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کے لیے توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس کے علاوہ پارٹی رہنماوں نے فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم میں دیگر نکات پر بھی اتفاق کیا۔ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ... مزید