تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-24)
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا 22اجلاس، اجلاس میں جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان ،ڈی جی ایس پی ڈی سمیت وزیردفاع ،وزیرداخلہ ،مشیر خارجہ امور نے شرکت،بلاسٹک اور کروز میزائل کے کامیاب تجربات پر ماہرین کو مبارکباد ،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کا پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار،پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کا حصہ بننے کی اہلیت رکھتا ہے، پاکستان جنوبی ایشیاء میں کم سے کم دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھے گا، پاکستان خطے میں اسٹرٹیجک تحمل کی فضا کا حامی ہے۔آئی ایس پی آر وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت آج نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا 22 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع، وفاقی وزیر خزانہ، وزیر داخلہ، وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ، معاون خصوصی برائے امور خارجہ، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین، سروسز چیفس، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے موجودہ علاقائی اور عالمی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور خطہ میں بڑھتے ہوئے روایتی اور اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری کو محسوس کیا اور امن و سلامتی پر اس کے منفی اثرات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی ... مزید