تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2016-02-13)
امریکہ نے پاکستان کو 8 ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دیدی‘ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو 69 کروڑ اور 94 لاکھ ڈالر مالیت کے ایف 16 جہاز اور دیگر فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی سفارش کی ہے‘ضابطوں کی رو سے کانگریس کو 30 دِن کے اندر اقدام کرنا ہوگا:امریکی ڈیفنس سکیورٹی ادارے کا بیان امریکہ نے پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کو 69 کروڑ اور 94 لاکھ ڈالر مالیت کے ایف 16 جہاز اور دیگر فوجی ہتھیار فروخت کرنے کی سفارش کی ہے۔ڈیفنس سکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے ضروری تصدیق نامے کے بعد اس غیر ملکی فوجی فروخت کی اطلاع امریکی کانگریس کو روانہ کر دی ہے۔پینٹاگان کا کہنا ہے کہ اسلحے کی مجوزہ فروخت پاکستان کے موجودہ او مستقبل کے سکیورٹی کے خطرات سے نبردآزما ہونے میں مدد دے گی۔ڈیفنس سکیورٹی تعاون کے ادارے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف 16 کی یہ ... مزید