تازہ ترین : 1
تازہ ترین خبریں (2014-03-09)
تھر کے مختلف علاقوں میں مزید تین بچے جاں بحق ، گیارہ ہسپتال پہنچ گئے ، کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے، تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام کی نقل مکانی ،حکومت کے تمام اداروں نے قحط سالی سے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھجوانا شروع کر دیں ، پاکستان رینجرز سندھ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھر کے مختلف علاقوں میں مزید تین بچے جاں بحق اور گیارہ ہسپتال پہنچ گئے ، کئی علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ، تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام نے نقل مکانی شروع کر دی ،حکومت کے تمام اداروں نے قحط سالی سے متاثرین کیلئے امدادی اشیاء بھجوانا شروع کر دیں اس سلسلے میں پاکستان رینجرز سندھ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق تھر کے مختلف علاقوں میں غذائی قلت سے مزید تین بچے جاں بحق اور گیارہ ہسپتال پہنچ گئے تاہم حکومت سندھ کی جانب سے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز بھی متاثرہ علاقوں میں بھیج دیئے گئے جانوروں کی خوراک کے لئے چارے سے لدے ... مزید